حیدرآباد ۔ 3 اکٹوبر (اعتماد نیوز) انتخابات سے قبل سیاسی پارٹیاں ووٹ حاصل کرنے کے لئے کیا کچھ اعلانات نہیں کرتیں ۔ لیکن ایسے موقع پر بعض سیاسی پارٹیاں تو حدیں ہی توڑ دیتی ہیں ۔ بعض تعلیم یافتہ عوام کی نظروں میں ایسے اعلانات ایک مذاق کی شکل اختیار کر جاتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بی جے پی نے بہار انتخابات کے موقع پر یہ اعلان کیا کہ بہار میں جتنی تعلیم یافتہ لڑکیاں ہیں ان تمام کو حکومت کی جانب سے ’’ اسکوٹیاں ‘‘ دی جائینگی
۔ لیکن اب تو بہار سے بی جے پی کے مشہور لیڈر سشیل کمار مودی نے یہ کہ کر عوامی حلقوں میں تہلکہ مچا دیا کہ بی جے پی اقتدار پر آنے کے بعد تعلیم یافتہ لڑکیوں نے صرف اسکوٹیاں دیگی بلکہ ’’ دو سال تک مفت میں پٹرول بھی دیا جائیگا ‘‘ ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دس کلاس پاس ہونے والی ہر لڑکی کو نہ صرف اسکوٹی دی جائیگی بلکہ دو سال تک مفت میں پٹرول بھی دیا جائیگا ۔ خیال رہے کہ اس وقت میں بہار میں اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں ۔ بہار میں طالبات کو سیکل دینے کا اسکیم کافی عرصہ سے جاری ہے۔